وہ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب روس نواز علیحدگی پسند یوکرین کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ پولینڈ میں، مسٹر اوباما یوکرین کے منتخب صدر، پیٹرو پوروشنکو سے ملیں گے
واشنگٹن —
امریکی صدر براک اوباما پیر کے دِن یورپ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جس دوران وہ پولینڈ، بیلجیم اور فرانس میں قیام کریں گے۔
امریکی سربراہ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب روس نواز علیحدگی پسند یوکرین کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ پولینڈ میں، مسٹر اوباما یوکرین کے منتخب صدر، پیٹرو پوروشنکو سے ملیں گے۔
بدھ اور جمعرات کو صدر اوباما برسلز میں امریکی اتحادیوں سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں، جس اجلاس کا انتظام فوری طورپر کیا گیا، جس سے قبل راہنماؤں نے اِس ہفتے روس کی طرف سے سُوچی میں منعقد کیے جانے والے ’گروپ آف ایٹ‘ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بائیکاٹ مارچ میں روس کی طرف سے کرائمیا کو ضم کرنے کی جوابی کارروائی کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
فرانس میں، مسٹر اوباما جمعے کے روز نارمنڈی کے ’اوماہا بیچ‘ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کریں گے، جو جنگ عظیم دوئم کے دوران نازی افواج کے خلاف اتحادیوں کی فتح کی 70ہویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شرکت کریں گے۔
شڈول میں، روسی اور امریکی صدور کے مابین ملاقات شامل نہیں۔ تاہم، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نارمنڈی میں صدر پیوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔