چیریٹی فیشن شو میں بین الاقوامی شہرت کے حامل چھ بھارتی اور پاکستانی ڈریس ڈیزائنرز کے تخلیق کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔
گذشہ دنوں لندن کی معروف ایشین فیشن بوتیک' او نیتا 'کی جانب سے ایک ’چیریٹی‘ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔
نومبر کی ایک ڈھلتی شام میں سینٹ پال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیے جانے والے فیشن شو میں بین الاقوامی شہرت کے حامل چھ بھارتی اور پاکستانی ڈریس ڈیزائنرز کے تخلیق کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔
تقریب میں قوالی اورکلاسیکل رقص کے دوران ماڈلز نے ڈیزائنرز رانا نعمان، مینا حسن، مانسی ملہوترا، سارا روحیل اصغر، انجانا بھارگو اورصوفیا مینا کی خاص کلیکشن سے خوبصورت روایتی مشرقی ملبوسات پہن کر اسٹیج پر کیٹ واک کی۔
اس موقع پر اونیتا بوتیک کی روح رواں اونیتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اسٹور ’’روایات جنھیں ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں اور آج جہاں ہم موجود ہیں انھی قدیم اور جدید روایات کے امتزاج کا مجموعہ ہے۔‘‘
مرکزی لندن میں واقع یہ فیشن اسٹور ایشین ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات کی خریداری کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں درجنوں شہرت یافتہ پاکستانی اور انڈین فیشن ڈیزائنرز کےملبوسات کا بڑا کلیکشن موجود ہے۔