انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے انہیں گیند کرانے سے روک دیا ہے۔
آئی آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد حفیظ کے بائیو مکینک ٹیسٹ کی رپورٹ میں ان کی زیادہ تر گیند وں میں بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زائد رپورٹ ہوا ہےجو آئی سی سی کے آرٹیکل 11.1 کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق آرٹیکل 4.5 کے تحت محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی لا کر دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں تا ہم اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال 18 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دینے کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ نے یکم نومبر کو لندن کی ایک یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا، تاہم وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔
Your browser doesn’t support HTML5
اس سے قبل بھی پاکستانی آل راونڈ محمد حفیظ کا گیند کرانے کا انداز دو مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے، جب کہ 2015 میں انہیں مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی آئی سی کے مطابق محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے کسی بھی میچ میں گیند کرا سکیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کا گیند کرانے کا ایکشن مشکوک قرار دیا جاتا ہے، انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔
محمد حفيظ نے کہا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اس ایکشن سے گیند نہیں کرتے بلکہ یہ ان کا اسٹائل قدرتی ہے۔