پاکستان کے سکیورٹی عہدے دارکراچی ہوائی اڈے پر گرفتار ہونے والے ایک ایسےشخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں ِجس کے جوتوں میں سے بجلی کے سرکٹ اور بیٹریاں برآمد ہوئیں ہیں۔
اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز فیض محمد کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی ایئر ویز کی پرواز سے اومان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہو نے ہی والے تھے۔
ہوائے اڈے پر عہدے داروں نے بتایا ہے کہ فیض محمد کوئی دھماکہ خیز مواد ساتھ نہیں لے جارہے تھے، لیکن اُس کے پاس موجود آلات دھماکہ خیز مواد میں آگ بھڑکانے میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
سال 2001ء میں بین الاٹلانک کی ایک پرواز میں ایک برطانوی شخص کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے جوتوں میں چھپے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو اُڑا نے کی کوشش کر رہا تھا۔
گذشہ ہفتے ٹائمز سکوائر میں مبینہ طور پر کار کے ذریعے دھماکہ کرنے کی ناکام کوشش کے سلسلے میں ایسے شخص کے پکڑے جانے کے بعد، جِس نے مشتبہ طور پر پاکستان میں تربیت حاصل کی تھی، سکیورٹی کے بارے میں پاکستان کی کوششیں ایک سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔
اعلیٰ امریکی عہدے داروں نے پاکستانی طالبان پر الزام عائد کیا ہے کہ درپردہ وہ اِس سازش میں ملوث ہیں۔