برسبین ٹیسٹ: 288 رنز پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی آؤٹ

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو اسٹیون سمتھ 110 اور ہینڈز کومب 64 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

برسبین میں پاکستان کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 288 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو اسٹیون سمتھ 110 اور ہینڈز کومب 64 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی طرف سے پہلی وکٹ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ملی جنہوں نے 32 کے انفرادی اسکور پر وارنر کو آؤٹ کیا اُس وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 70 تھا۔

یاسر شاہ نے جلد ہی پاکستان کے دوسری وکٹ حاصل کی، اُنھوں نے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کیا۔ عثمان خواجہ نے چار رنز بنائے تھے۔

تیسری وکٹ وہاب ریاض کو ملی جنہوں نے رینشو کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اگر اس ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے تو وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ سکتا ہے۔