پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

جمعے کے میچ میں شعیب ملک کی واپسی متوقع ہے جو اب تک بھارتی شہر حیدرآباد میں مقیم تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز اور پہلے ٹی 20 میچ میں ہرانے والی پاکستان ٹیم جمعے کی شب پھر میدان میں ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستان کی فتح کی صورت میں اسے سیریز جتنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دبئی میں شروع ہوگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 66 رنز سے شکست دی تھی۔

جمعے کے میچ میں شعیب ملک کی واپسی متوقع ہے جو اب تک بھارتی شہر حیدرآباد میں مقیم تھے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میں صرف 89 رنز اسکور کرنے کا چانس دے کر میچ جیتا تھا اور یوں عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی تھی۔

جیت کا سہرا عماد وسیم کی اسپن بالنگ کے سر رہا تھا جنہوں نے 20 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ پہلے میچ کی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں بھی فیورٹ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک کھیلی جانے والی ٹی 20سیریز کا جائزہ لیں تو پاکستان اس سے قبل 2012ء میں بھی آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز ہرا چکا ہے۔ پاکستان نے یہ سیریز دو-ایک سے جیتی تھی۔

یہ بھی ایک حسین اتفاق ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان اب تک کوئی بھی ٹی20 سیریز نہیں ہارا ہے۔ 2016ء میں اس نے چار مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ہرایا اور اس کے بعد سری لنکا، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک، ایک سیریز جیتی۔

پاکستان آسٹریلیا کو بھی ٹی 20 سیریز ہارنے والی ٹیموں کی فہرست میں شامل کرسکے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ آج رات میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔