پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ببو برال طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 47 سال تھی۔
ببو برال کو ذیابیطس اور گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اُنھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور ان تمام برسوں میں وہ اسٹیج ، ٹی وی اور فلم میں کام کرتے رہے۔
ببو برال گذشتہ برس سے معاشی مسائل کی وجہ سے علاج کے لیے فکر مند تھے اور ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی بیماری کی وجہ سے انھیں ہفتے میں دو بار اپنا ڈائیلائسز کروانا پڑتا ہے جو کہ ایک مہنگا طریقہ علاج ہے۔
رواں ہفتے پیر کو پاکستانی اسٹیج کا ایک اور بڑا نام معروف کامیڈین مستانہ بھی جگر کے سرطان کے باعث انتقال کرگئے تھے۔