پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ذاکر حسین سید نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اُنھوں نے 19فروری کو ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے وابستہ توقعات پر بات کرتے ہوئے اسلام آباد میں اُس huge wish wallکا بھی ذکر کیا جِس پر بڑی تعداد میں لوگ پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات تحریر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اپنے طور کی یہ ایک انوکھی جدت ہے۔
حالاتِ حاضرہ کے پروگرام In The Newsمیں ہمارے ساتھی ثاقب الاسلام نے بھی سامعین کو واشنگٹن کے اندر کرکٹ شائقین میں ورلڈ کپ کے حوالے سے پائے جانے والے جوش و خروش کے بارے میں بتایا کہ وہ کس طرح بے چینی کے ساتھ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے: