پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد —
پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.3 بتائی ہے۔
زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، تاہم لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا دورانیہ لگ بھگ ایک منٹ تھا۔
تقریباً دو ماہ قبل آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے میں پاکستان اور افغانستان میں لگ بھگ چار سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس زلزلے سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں ہزاروں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔