رواں سال پاکستان شوبزنس کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔ چار ماہ کے دوران پانچ فنکارخاک نشین ہوچکے ہیں۔ تین فروری کو خیام سرحدی، 30 مارچ کولیاقت سولجر، گیارہ اپریل کومستانہ، پندرہ اپریل کوببوبرال اور بائیس اپریل کو معین اخترراہی ملک عدم ہوئے۔ اتفاق سے ان پانچوں فنکاروں کی بہت سی باتیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔
ان پانچوں فنکاروں میں سے چار فنکار لیاقت سولجر ،مستانہ، ببوبرال اور معین اختر مزاحیہ اداکا ر تھے ۔ دو فنکار معین خان اور ببوبرال جمعہ کے دن جاں بحق ہوئے۔تین فنکار معین اختر ، لیاقت سولجر اور خیال سرحدی دل کی بیماری میں مبتلا ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوئے جبکہ دو فنکار وں مستانہ اور ببو برال کا انتقال جگر کے عارضے میں ہوا۔
خیال سرحدی نے 62جبکہ معین اختر نے 61 سال کی عمر پائی۔ان دونوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملے۔ ببوبرال نے 47اور مستانہ نے 57 سال کی عمر میں وفات پائی۔ خیام سرحدی اور معین اختر دونوں نے دو شادیاں کی تھیں۔ تین فنکار لیاقت سولجر، ببوبرال اور مستانہ کو غربت کاسامنا بھی کرنا پڑا۔ دوفنکار وں معین اختر اور لیاقت سولجرنے کراچی اور دوفنکاروں خیام سرحدی اور ببوبرال نے لاہور میں انتقال کیا۔