وسیم احمد مستعفی، ایف آئی اے کا نیا سربراہ مقرر

2013年1月1日,一个法语“节日快乐”的岁末标语牌挂在中非共和国首都班吉一条车少人稀的街道上。

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے سربراہ وسیم احمد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اُن کی جگہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک محمد اقبال کو ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے جو اس سے قبل بلوچستان میں بطور انسپکٹر جنرل پولیس کا م کر رہے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے نئے سربراہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ تاہم اس فیصلے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں حج اسکینڈل سے متعلق مقدمے کی گذشتہ دنوں ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وسیم احمد کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے فارغ کیا جائے کیوں کہ وہ حج انتظامات میں بدعنوانی کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔