پاکستان نے پیر کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل حتف دوئم ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل 180 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماضی میں اس قسم کے تجربات پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان تناؤ کا باعث بنتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ان سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے دوطرفہ سمجھوتا طے پانے کے بعد یہ معمول کی کارروائی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔
بھارت نے ایک روز قبل کروز میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔