کراچی میں تمام کاروباری مراکز، بازار اور پٹرول پمپس بند ہیں جب کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے علاوہ جمعہ کو ہونے والے مختلف امتحانی پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی سمیت جنوبی صوبہ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ منایا جارہا ہے اور اس دوران کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج اور یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔
جمعہ کو کراچی میں تمام کاروباری مراکز، بازار اور پٹرول پمپس بند ہیں جب کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے علاوہ جمعہ کو ہونے والے مختلف امتحانی پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
عروس البلاد کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور میر پور خاص سمیت مختلف علاقوں میں بھی یوم سوگ کے موقع پر معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔
کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکار گشت کرتے رہیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک پیغام میں یوگ سوگ کے موقع پر پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ میں اب حکومت کا حصہ ہے لہذا اس کی جو بھی شکایات ہیں وہ بیٹھ کر متعلقہ لوگوں کے ساتھ انھیں دور کرنے کے لیے بات چیت کرے۔
ایم کیو ایم کراچی کی ایک بااثر جماعت ہے اور اس کی طرف سے پہلے بھی اپنے کارکنوں کے مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کے بیانات اور ان کے خلاف ہڑتال کی کالیں دی جاتی رہی ہیں۔