پرویز مشرف خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے مارچ میں پاکستان واپس آئے تھے جہاں انھیں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس، اعلیٰ عدلیہ ججوں کو نظر بند کرنے اور بزرگ قوم پرست بلوچ رہنما اکبر بگٹی کے قتل کے مقدمات کا سامنا ہے۔
بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کرنے والی ایک پاکستانی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتے کی توسیع کردی ہے۔
منگل کو راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مشرف کے وکیل کے معاون نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت کو ملتوی کیا جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔
پرویز مشرف خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے مارچ میں پاکستان واپس آئے تھے جہاں انھیں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس، اعلیٰ عدلیہ ججوں کو نظر بند کرنے اور بزرگ قوم پرست بلوچ رہنما اکبر بگٹی کے قتل کے مقدمات کا سامنا ہے۔
سابق فوجی صدر کو گزشتہ ماہ گرفتار کر کے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہیں رکھا گیا ہے۔