مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے تاہم آزاد ذرائع سے ڈرون حملے اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم تین مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔
انٹیلی جنس حکام کے مطابق ڈرون طیارے سے دو میزائل داغے گئے جو تحصیل میران شاہ میں غنڈئی کلے نامی گاؤں میں ایک مکان پر لگے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ڈرون حملے اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
رواں ماہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں جنگجوؤں کے مشتبہ ٹھکانوں کے خلاف یہ چوتھا مشتبہ امریکی میزائل حملہ ہے۔