نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن فوجی اور سول اداروں نے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد —
پاکستان کے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب حکومت کو آئینی اور جمہوری طریقے سے عنقریب اقتدار منتقل کر دیا جائے گا۔
ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب میں میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ جب نگراں حکومت کو ذمہ داری سونپی گئی تھی تو ملک میں انتخابات کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن فوجی اور سول اداروں نے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اُنھوں نے انتخابات میں عوام کی بھر شرکت کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
ادھر سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اُن کی جماعت تمام قومی اُمور پر آئندہ حکومت سے تعاون کرے گی۔
’’پاکستان کے عوام کے لیے حکومت کچھ کرنا چاہے گی تو پیپلز پارٹی سب سے آگے ہو گی۔ ہم قومی ایشوز پر ہر مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔‘‘
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے انھیں واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
ملک کے متوقع وزیراعظم نواز شریف کہنا ہے کہ انتخابات میں جس بھی جماعت کو عوام کی تائید حاصل ہوئی ہے وہ اُن تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔