مقامی سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے میں ایک درجن سے زائد مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔
اپر کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانےو الی اس کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا اور شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
قبائلی علاقوں تک ذرائع ابلاغ کی رسائی نہ ہونے کے باعث آزاد ذرائع سے یہاں ہونے والے واقعات اور ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں۔