سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی کے قبائلی علاقے میں پیر کو سڑک میں نصب ایک بم پھٹنے سے تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا اور حکام کے بقول اس میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ علاقہ القاعدہ اور طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کامضبوط گڑھ ہے۔
دو مئی ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ایک خفیہ امریکی فوجی کارروائی میں ہلاکت کے بعد عسکریت پسندوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔