صدر زرداری نے برطانوی وزیراعظم سے گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو اپنے سماجی و اقتصادی مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کا حامی ہے اور اس بارے میں کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
یہ بات انھوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے گفتگو میں کہی جنہوں نے ہفتہ کی شام اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے اس ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ملاقات کے دو دور ہوئے جس میں ایک معاونین کے بغیر اور ایک وفود کے ہمراہ ہوئی۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال خصوصاً افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو اپنے سماجی و اقتصادی مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے اور وہ ہر اس کوشش کی حمایت جاری رکھے گا جس کا مقصد افغانستان اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کا حصول ہو۔
انھوں نے افغانستان کے پرامن حل کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی کوششوں میں تمام متعلقہ فریقوں کے جائز تحفظات کو مد نظر رکھا جائے گا۔
ڈیوڈ کیمرون اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گا۔