پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں بدھ کی صبح پولیس تھانوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب چار بم دھماکے ہوئے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے ۔
ان دھماکوں میں سے ایک سی آئی اے سینٹر جب کہ ایک علاقائی پولیس سربراہ کے دفتر کے باہر ہو ا۔ پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے سینٹر کی زیر تعمیر عمارت کی عقبی دیوارموجود نہیں ہے اور اس کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے وہاں بم نصب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے بظاہر ریمورٹ کنٹرول بموں سے کیے گئے اور کم ازکم ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیر کے روز دو پولیس تھانوں کے باہر بم دھماکوں میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔