تیسرا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 12رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ مہمان ٹیم 12رنز سے ہار گئی تاہم سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان یہ میچ 12رنز سے جیت گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےتمایاں رنز بنانے والی کھلاڑیوں میں ڈینڈرا ڈاٹن نے 46 اور نتاشہ میکلین نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثناء میر نے دو، ایمن انور، ندا ڈار اور نشرا ساندھو نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ اتوار کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلا گیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔

اننگز کا آغاز امیمہ سہیل اور جویریہ خان نے کیاتاہم ندا ڈارنے سب سے زیادہ 53 رنز بنا ئے۔ عالیہ ریاض نے 24 ، امیمہ سہیل نے28، جویریہ خان نے 10، کپتان بسمہ معروف نے 19 اور ارم جاویدنے 7 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی کرشما ریمہیرک نے 2، شکیرا سلیمان اور فلائے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے لئے یہ میچ روایتی تھا کیوں کہ وہ تین میچز کی سیریز میں پہلے ہی دو میچ جیت چکا تھا جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز میں آج پہلی اور واحد فتح ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹی 20میں ویسٹ انڈیز 71 رنز سے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا لیکن میچ کا فیصلہ سُپر اوور میں ہوا تو ویسٹ انڈین کھلاڑی نے سپراوور میں 18رنز بناکر یہ میچ جیت لیا تھا۔

سرفراز احمد کی آمد اور ٹیم کو مشاورت
تیسرا میچ شروع ہونے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویمن ٹیم کی ممبرز سے ملاقات کی اور انہیں ضروری اور کارآمد ٹپس دیئے اور ساتھ ساتھ مشورے بھی دیئے ۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا ’ ون ڈے سیریز ہاتھ سے چلی گئی کوئی بات نہیں ، آگے ون ڈے سیریزہے اس پر فوکس کریں ۔لڑتے ہوئے دکھائی دیں نتائج کی پرواہ نہ کریں ۔‘

ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمن ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹر نیشنل سیریز دبئی میں کچھ ہی دن بعد شروع ہونے والی ہے ۔

ثنا میر پہلی ایشیائی اور دنیا کی چھٹی کھلاڑی

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی رکن اور سابق کپتان ثنا میر کا آج کھیلا جانے والا100واں ٹی 20میچ ہے ۔

وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر بن گئی ہیں ۔

ثنامیر 2005 سے ویمن ٹیم میں شامل ہیں۔سن 2009 میںانہوں نے آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی20 میچ کھیلا تھا۔

مختصر فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر ثنا میر سے پہلے ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن 109 میچز کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ایشیا میں بسمہٰ معروف 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور93 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675