پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی تصاویر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں۔
بعض مداحوں کی جانب سے شعیب اور ثنا کی شادی پر خوشی اور بعض کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی ہوئی تھی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ لیکن دونوں نے اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی۔
تاہم بھارت کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق نہیں دی بلکہ ان کی بیٹی نے سابق کرکٹر سے خلع لی ہے۔
ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے عروسی لباس کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس پر قرآن کی آیت بھی تحریر کی جس کا مفہوم ہے ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا۔
- Alhamdullilah ♥️"And We created you in pairs" وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا pic.twitter.com/nPzKYYvTcV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 20, 2024
اداکارہ ثنا جاوید نے بھی انسٹاگرام پر اپنا نام ثنا شعیب ملک لکھ کر اس رشتے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی جس کا اعلان ہفتے کے روز کیا گیا۔ دونوں نے اپنے سابقہ پارٹنرز سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ سال 2022 کے اختتام پر شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سے شعیب ملک کی تمام تصاویر بھی ہٹا دی تھیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ شعیب ملک اپنے سوشل میڈیا پر اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر سامنے شیئر کرتے رہتے ہیں۔
خانی اور ڈنگ جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید کی 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے شادی ہوئی تھی۔ 2022 کے آخر میں یہ افواہیں تھیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
اکتالیس سالہ شعیب ملک کا شمار پاکستان کے نامور کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے تو ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وائٹ بال کرکٹ میں آج بھی مختلف لیگز میں ایکشن میں نظر آتے ہیں۔
شعیب اور ثنا کی شادی پر صحافی مہوش اعجاز نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاید وہ کچھ مس کر رہی ہیں۔
Wait Shoaib Malik and Sana Javed got married? What am I missing? pic.twitter.com/4IecERUSql
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) January 20, 2024
شعیب ملک کے منیجر ارسلان ایچ شاہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Confirmation: Our beloved superstar @realshoaibmalik has tied the knot (Nikkah) with #SanaJaved. Wishing the new couple an amazing life ahead filled with happiness and joy! #ShoaibMalik ❤️ pic.twitter.com/l73fQwLmit
— Arsalan H. Shah (@arsalanhshah) January 20, 2024
حنا صفدر نامی صارف نے ثانیہ مرزا کی جانب حال ہی میں کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی اور طلاق دونوں کا فیصلہ مشکل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شادی اور طلاق کے ساتھ ساتھ فٹنیس اور کمیونی کیشن پر بھی بات کی تھی۔
گنیش نامی ایک 'ایکس' صارف نے فلم پی کے کے ایک ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں کہا تھا کہ سرفراز دھوکا نہیں دے گا۔ لیکن اصل میں شعیب ملک نے دھوکا دے دیا۔
ایک اور صارف عمر خان کے خیال میں شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد بھارت میں لوگ افسردہ ہوں گے۔
Shoaib Malik is married again. Le Our Indian friends. #SaniaMirza #ShoaibMalik pic.twitter.com/0m1gj8RXTi
— Omar Khan (@UmarShahzadaKhn) January 20, 2024
احتشام صدیق نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ایک پرانی کلپ شیئر کی جس میں ایک نجی ٹی وی شو میں دونوں کو خوش گوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی اسٹوری یہاں سے شروع ہوئی۔
That was the Moment 😭#ShoaibMalik pic.twitter.com/hHBEhePuLM
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) January 20, 2024