پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں پیر کی صبح پولیس اہلکار ایک گاڑی میں معمول کی گشت پر تھے کہ انھیں ایک بم سے نشانہ بنایا گیا۔
پشاور —
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پیر کو پولیس کی ایک گاڑی کے قریب بم دھماکے میں دو اہلکار اور دو زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں پیر کی صبح پولیس اہلکار ایک گاڑی میں معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب ایک بم سے نشانہ بنایا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پشاور پولیس کے سربراہ امتیاز الطاف نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ قریبی قبائلی علاقے میں موجود دہشت گردی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
صوبائی دارالخلافہ پشاور اور اس کے مضافات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اس سے قبل بھی شدت پسند ایسے مہلک حملے کرتے آئے ہیں اور صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے انسداد کے لیے شہر کے سرحدی علاقوں میں چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ ملحقہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کی شہر میں آمد کو روکا جا سکے۔