اسلام آباد —
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کو عسکریت پسندوں کے حملے میں کم ازکم دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔
سپن قبر نامی اس حفاظتی چوکی پر تعینات دیگر پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دریں اثناء پشاور پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو شہر میں ایک اہم پل کے قریب نصب انتہائی طاقتور دو بم ناکارہ بنا دیے گئے۔