پشاور میں دو خودد کش بمبار پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور میں دو خودد کش بمبار پولیس مقابلے میں ہلاک

مقامی پولیس نے کہا ہے کہ منگل کو پشاور کے ایک مضافاتی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں دو خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا گیا۔

شہری پولیس کے سربراہ لیاقت علی کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے انھیں اطلاع دی تھی کے متنی کے علاقے میں ایک گھر میں شدت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر جب پولیس نے مشتبہ گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔

خیا ل رہے کہ ایک روز قبل پشاور کے ایک حساس علاقے میں موجود امریکی قونصل خانے پر مشتبہ طالبان شدت پسندوں نے حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا تھا جن میں اکثریت سکیورٹی اہلکاروں کی تھی۔

حملہ آورخودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے لیس تھے جنہوں نے امریکی سفارتی مشن میں داخل ہونے کے لیے پہلے دو گاڑیوں کے ذریعے خودکش دھماکے کیے اور بعد میں راکٹوں کی بارش کر دی ۔

تاہم حملہ آوروں میں سے کچھ اپنے ہی کیے ہو ئے دھماکوں میں مارے گئے جبکہ باقیوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔ شدت پسندوں کی تعداد چھ بتائی گئی تھی۔