حکام کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے جنوبی صوبے زامبوانگا کے میئر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے جنوبی صوبے زامبوانگا کے میئر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے میئر اوکول تالومپا، ان کی اہلیہ ہلاک اور گولیوں کی زد میں آکر ایک بچے سمیت دو دیگر افراد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جب کہ اس واقعے کے محرکات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فلپائن میں صوبائی اور مقامی سطح کی سیاست میں تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔