رسائی کے لنکس

فلپائن: تمام یرغمالی رہا کرا لیے گئے


فوج کے مطابق لڑائی کے دوران 165 باغی جب کہ 23 فوجی اور پولیس اہلکار لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

فلپائن میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے زمبونگا میں گزشتہ تین ہفتوں میں لڑائی دوران باغیوں کی طرف سے یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ تمام 195 یرغمال افراد یا تو بازیاب ہو گئے یا وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو ئے یا پھر باغی گروہ ’مورو نیشنل لبریشن فرنٹ‘ نے اُنھیں چھوڑ دیا ہے۔

فوج کے مطابق لڑائی کے دوران 165 باغی جب کہ 23 فوجی اور پولیس اہلکار لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

تاہم فلپائن میں حکام کے مطابق کچھ مسلح افراد اب بھی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثناء فوج باغیوں کے کمانڈر حبیرمالک کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

زمبونگا سے تقریباً ایک لاکھ افراد لڑائی کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہوئے جب کہ حکام کے مطابق علاقے میں 10 ہزار گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

فلپائن کے صدر بنیگنواکینو نے شہر کے متاثرہ علاقوں کی تعیمر نو کے لیے نو کروڑ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

مورو نیشنل لبریشن فرنٹ یعنی (ایم این ایل ایف) کے باغی مسلمان آبادی والے جنوبی علاقے کی زیادہ خود مختاری کے لیے اپنی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور چار دہائیوں سے جاری اس لڑائی کے باعث ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

باغیوں اور حکومت کے درمیان 1996 میں ایک امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن بعض گروپوں نے اس کے باوجود لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
XS
SM
MD
LG