حکام کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
پشاور —
پاکستان کے جنوب مغربی شہر بنوں میں بدھ کو ایک گاڑی میں سوار پولیس اہکاروں پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے تھانے کے سربراہ سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’یہ اہلکار ایک پرائیویٹ گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
اُنھوں بتایا کہ منگل کو بھی چارسدہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
میاں افتخار نے کہا کہ ماہ محرم میں پشاور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں اور حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔