پورٹ لینڈ میں ہونے والے احتجاج کو پولیس نے فسادات قرار دے دیا

فائل فوٹو (8 اگست 2020)

امریکہ کی ریاست آریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے احتجاج کو پولیس نے فسادات قرار دے دیا ہے۔

اس احتجاج کا آغاز پر امن طریقہ سے ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتجاج کو اس وقت فسادات قرار دیا جب کچھ مظاہرین نے پولیس کے انتباہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قریبی عمارت میں موجود پولیس کے دفاتر کی جانب بڑھنا شروع کیا۔

رواں برس سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد پورٹ لینڈ میں نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ڈھائی ماہ سے مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور فلیش بینگز کا استعمال کیا۔

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ میں احتجاج کے دور رس اثرات

'آریگن لائیو' نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تر پولیس حکام کا تعلق ریاست سے ہی تھا تاہم یہ واضح نہیں کہ چند سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کس ایجنسی کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اس سے قبل ہفتے کو دائیں بازو کے ایک گروپ نے پولیس کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔

اس گروہ کے مخالف ایک گروپ نے بھی مظاہرہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں گروہوں کے مظاہروں کے موقع پر جھڑپ بھی ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک کار سے فائرنگ بھی کی گئی البتہ فائرنگ سے کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔