گلی محلوں کے بجائے عبادت گاہوں سے راشن کی تقسیم
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افراد کی مدد کے لیے راشن کی تقسیم جاری ہے۔ کراچی کی ایک سماجی تنظیم کے رضاکار اقلیتی برادری میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ رضاکاروں کے مطابق راشن کی تقسیم میں عموماً غیر مسلم نظر انداز ہوجاتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اس کمیونٹی کو اپنا ہدف بنایا ہے۔