مذہبی جماعت کا ’تحفظ اہلسنت‘ مارچ کا اعلان

فائل فوٹو

مارچ کا مقصد عوام کو امن کا پیغام پہنچانا اور پرامن اجتجاجی بیان ریکارڈ کرانا ہے
ملک میں جہاں ہر جگہ لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنوں کا شور برپا ہے، وہیں مذہبی جماعت اہلسنت والجماعت نے بھی 11 جنوری کو کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی رہنما اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کیخلاف کراچی سے اسلام آباد تک ’تحفظ اہلسنت مارچ‘ کا اعلان کیا ہے۔

مذہبی جماعت اہل سنت کے اس مارچ کا مقصد عوام کو امن کا پیغام پہنچانا اور پرامن اجتجاجی بیان ریکارڈ کرانا ہے۔


اعلان کے مطابق، شہر میں جاری ہلاکتوں کے واقعات پر حکومتی تحفظ کی عدم فراہمی کیخلاف
اہل سنت و الجماعت کی جانب سے جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں مارچ کی صورت میں کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کو قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قراردیا ہے۔

جماعت کے اعلان کے مطابق، مولانا اورنگزیب فاروقی پر مبینہ حملے اور دیگر ملزمان کے خلاف حکومت کی جانب سے، اُس کے بقول، نہ تو کوئی کاروائی کی گئی نہہی تحفظ فراہم کرنے کی یقن دہانی کی گئی ہے۔


یاد رہے کہ 25 دسمبر 2012ء کو کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے سیکریٹری جنرل مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی جبکہ ان کے محافظ اور ڈرائیور سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

حملے کیخلاف جماعت کی جانب 26 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے۔