اُن کا تعلق اسکردو سے تھا اور وہ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی والی دنیا کی پانچ چوٹیوں کو سر کر چکے تھے جن میں کے۔ ٹو، نانگاپربت اور براڈ پیک شامل ہیں۔
اسلام آباد —
دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کرنے والے پاکستان کے معروف کوہ پیما حسن سد پارہ پیر کو انتقال کر گئے۔
وہ راولپنڈی میں مسلح افواج کے اسپتال ’سی ایم ایچ‘ میں زیر علاج تھے، جہاں اُنھیں کینسر کے مرض کی وجہ سے رواں ماہ ہی منتقل کیا گیا تھا۔
حسن سد پارہ نے 2011 میں 8848 میٹر دنیا کے بلند ترین پہاڑ ’ماوٴنٹ ایوریسٹ‘ کی چوٹی سر کی تھی۔
اُن کا تعلق اسکردو سے تھا اور وہ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی والی دنیا کی پانچ چوٹیوں کو وہ سر کر چکے ہیں جن میں کے۔ ٹو، نانگاپربت اور براڈ پیک شامل ہیں۔
پاکستان کے نامور کوہ پیما نذیر صابر کے بعد حسن دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے ’ماوٴنٹ ایوریسٹ‘ کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔