دنیا کے اس تیز رفتار دوڑنے والے کھلاڑی نے برازیل میں جاری اولمپکس مقابلوں میں اس سے قبل 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغے اپنے نام کیے تھے۔
جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ نے ریو میں جاری اولمپکس میں جمعہ کو دیر گئے 100 ضرب 4 ریلے ریس جیت کر سونے کا تیسرا تمغہ جیت لیا۔
جس کے بعد اولمپکس میں اُن کے طلائی تمغوں کی تعداد نو ہو گئی۔
دنیا کے اس تیز رفتار سے دوڑنے والے کھلاڑی نے برازیل میں جاری اولمپکس مقابلوں میں اس سے قبل 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغے اپنے نام کیے تھے۔
جمیکا کے یوسین بولٹ اولمپکس کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دوڑ کے تینوں مقابلوں میں لگاتار تین مرتبہ سونے کے تمغے جیتے۔
یوسین بولٹ اس قبل 2008 میں چین کے شہر بیجنگ کے علاوہ 2012 میں لندن اولمپکس میں بھی دوڑ کے ان تنیوں مقابلوں میں طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔