روس کے صدر دیمتری میدویدف نے اپنے ملک کے شہریوں کے لیے ایک نیا الیکٹرانک کارڈ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ تقریباً تمام اشیاء اور خدمات خریدسکتے ہیں۔
14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام روسی باشندوں کو حکومت ایک الیکٹرانک کارڈ جاری کرے گی ، جو ان کے پاس موجود بہت سے دوسرے کاروڈوں کی جگہ لے گا جن میں شناختی کارڈ، میڈیکل اور پنشن کارڈ اور ریلوے کے ٹکٹ شامل ہیں۔
مسٹر میدویدف نے پیر کے روز بتایا کہ نیا الیکٹرانک کارڈ ڈیجیٹل کلچر میں میں ایک انقلابی اضافے کا باعث بنے گا۔ ان کا کہناتھا کہ نیا کارڈ روسیوں کو بہتر تحفظ فراہم کرے گا۔
انہوں نے عہدے داروں کو حکم دیا کہ وہ یکم جنوری سے نئے کارڈ کو استعمال میں لانے کی تیاری کریں۔
روسی بینکوں کے ایک کنشوریم نے نئے الیکٹرانک کاروں پر اخراجات کا تخمینہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کا لگایا ہے۔
عہدے دار ان روسی باشندوں کو، جنہیں اپنے ذاتی مالی کوائف چوری ہونےکا خدشہ ہے، یہ یقین دلارہے ہیں نیا کارڈ انہیں اس خوف سے تحفظ فراہم کرے گا۔