مریخ کے چاند کی طرف خلائی گاڑی روانہ

The Inaugural Parade begins along Pennsylvania Avenue following the second inauguration of U.S. President Barack Obama in Washington, D.C.

روس نے مریخ کے چاند ’فوبوز‘ کی طرف ایک خلائی گاڑی روانہ کی ہے جو آئندہ تین سالوں میں وہاں کے پہلے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچے گی۔

روسی خلائی ادارے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی، جس میں کوئی انسان سوار نہیں، ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قازقستان میں بائیکونور کازموڈروم نامی تنصیب سے کامیابی سے روانہ کی گئی۔

توقع ہے کہ یہ گاڑی مریخ کے فوبوز نامی چاند کی مٹی کے نمونے لے کر اگست 2014ء تک واپس زمین پر لوٹے گی۔

اس منصوبے کے نگران پیوٹر مرکولوو (Pyotr Merkulov) نے بتایا ہے کہ دوران پرواز کچھ وقت کو ’’ایسٹرونامک ونڈو‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے جس کے دوران خلائی گاڑی کم سے کم توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔