جنوبی اور مشرقی ایشیا ء کے لیے معاون امریکی وزیر خارجہ رابرٹ بلیک جونیئر جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم سار ک کے 17 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 8 سے 13 نومبر تک مالدیپ کا کررہے ہیں۔
معاون وزیر خارجہ بلیک، نیپال کے امریکی سفیر اور سارک کے لیے امریکی عہدے دار اسکاٹ ڈی لیسی ، سری لنکا اور مالدیپ کے لیے امریکی سفیر پیٹریشا بٹنس، مالدیپ میں ہونے والی سارک کانفرنس میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔
مالدیپ میں اپنے قیام کے دوران معاون وزیر خارجہ بلیک جنوبی ایشیائی ممالک اور مبصر کے طور پر کانفرنس میں شریک ہونے والے ملکوں کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس سال ہونے والی سارک کانفرنس کا موضوع ’رابطے بڑھانا ‘ ہے۔ اس موقع پر امریکہ جنوبی ایشیائی اقوام کے ساتھ علاقائی معیشت میں تعاون اور فروغ ، تجارت اورسفر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے اپنے عہد کی از سر نویقین دہانی کرائے گا۔
امریکہ کو 2007ء سے سارک میں ایک مبصر کا درجہ حاصل ہے۔