امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری اس معاملے پر ایتھیوپیا میں ہونے والے افریقی یونین کے سربراہ اجلاس سے باہر نائجیریا کے صدر گُڈلک جوناتھن سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
واشنگٹن —
امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ نائجیریا کی افواج کی طرف سے ملک کے شمال میں مذہبی شدت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں، بقول اُس کے، طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
جمعے کے روز ایک امریکی عہدے دار نے کہا کہ محکمہٴخارجہ اس صورت حال کا مشاہدہ کر رہا ہے، اور اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سرزد ہو رہی ہیں۔
عہدے دار نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری اس معاملے پر ایتھیوپیا میں ہونے والے افریقی یونین کے سربراہ اجلاس سے باہر نائجیریا کے صدر گُڈلک جوناتھن سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نائجیریا نے ملک کے شمال میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے، جہاں بوکو حرم سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے کئی دہشت گرد حملے جاری رکھے ہیں، جن کا بنیادی مقصد پولیس اور عیسائی آبادی کو نشانہ بنانا ہے۔