محکمہٴ صحت سندھ کی جانب سے اس مہم کےدوران پشاور کی طرح سندھ میں بھی متعلقہ علاقوں کی ناکہ بندی سمیت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے
کراچی —
پاکستان کے صوبہٴخیبرپختونخوا میں جاری رہنے کے بعد، اب صحت کا انصاف مہم سندھ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں سخت سیکیورٹی میں اسی طرز کی مہم چلائی جائے گی۔
خیبر پختونخوا میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نے کراچی میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صحت کا انصاف طرز کی مہم کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے کئےگئے ایک اعلان کے مطابق، صحت کا انصاف طرز کی انسداد پولیو مہم کا آغاز سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 23 فروری سے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، محکمہٴصحت سندھ کی جانب سے اس مہم کےدوران متعلقہ علاقوں کی ناکہ بندی سمیت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
انسداد پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق، 23فروری اتوار کے روز سے شروع ہونے والی یہ مہم پہلے ہائی رسک اضلاع میں چلائی جائے گی ،جبکہ بعدازاں، دوسرے اضلاع میں ہوگی۔