اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے 31 شہری متنازع سمندری حدود عبور کرنے کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یونہاپ نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ ایک کشتی پر سوار 11 مرد اور 20 خواتین دو روز قبل یون پیونگ نامی جزیرے پر اترے تھے۔
خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ انٹیلی جنس حکام شمالی کوریا کے باشندوں سے تفتیش کر رہے ہیں اور اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سفر کے لیے غلط راستہ چنے کی وجہ سے ان لوگوں نے غیر اداری طور پر سرحد پار کی ہو کیوں کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا ان افراد میں سے کوئی جنوبی کوریا میں رکنا چاہتا ہے یا نہیں۔