پیر کےروزصومالی قزاقوں نےبحرِ ہند میں گشت کرنے والی بین الاقوامی بحری افواج کے ساتھ فائر کا تبادلہ کیا۔
تفصیل غیر واضح ہے۔ عینی شاہدوں نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ فوج کی اسپیڈ بوٹس اور ایک ہیلی کاپٹرنے لباد نامی ساحلی گاؤں کا گھیرا کرلیا ، جو قزاقوں کی پناہ گاہ کے شمال میں واقع ہے۔
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ اسپیڈ بوٹ سے ایک میزائل داغا گیا جس سے متعدد ماہی گیر کشتیاں تباہ ہوگئیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ دو افراد ہلاک ہوئے۔
کمبائینڈ میریٹائم فورسز کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مشن معمول کے گشت پر تھا جب اُس پر فائر کیا گیا جِس کا اُس نے جواب دیا۔ اُنھوں نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
صومالی قزاقوں نےاتوار کو کینیا کے ساحل سے جس چھوٹے مال بردار جہاز کو اغوا کیا تھا اُسے پیر کے روز جرمن افواج نے آزاد کرالیا۔
‘بیلوجا فورچون’ نامی جہاز کے مالکان کا کہنا ہے کہ قزاق نکل جانے میں کامیاب ہوگئے اور یہ کہ جہاز میں موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ کشی دوبارہ جنوبی افریقہ کی طرف سفر پر روانہ ہوگئی ہے۔
چشم دیدگواہوں کاکہنا ہے کہ اسپیڈ بوٹ سے ایک میزائل داغا گیا جس سے متعدد ماہی گیر کشتیاں تباہ ہوگئیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ دو افراد ہلاک ہوئے