امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون سمیت دنیا بھر کے رہنما اگلے ہفتے نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں۔
واشنگٹن —
جنوبی افریقہ میں اتوار کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ مقامی گرجا گھروں میں جمع ہوئے اور ’دعا کے قومی دن‘ کے موقعے پر جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں دعائیں مانگتے رہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زُوما نے جوہانسبرگ کے ایک گرجا گھر کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اس بات پر خدا کے شکرگزار دکھائی دئیے کہ خدا نے جنوبی افریقہ کو نیلسن منڈیلا جیسا سپوت دیا۔
نیلسن منڈیلا کی سابقہ اہلیہ ونی منڈیلا نے اپنے پوتے مانڈلا منڈیلا کی جانب سے نیلسن منڈیلا کے خاندان کے افراد کے لیے منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
اس سے قبل، مانڈلا منڈیلا نے افریقن نیشنل کانگریس کی جانب سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقعے پر اُن کا کہنا تھا کہ، ’آج آپ لوگوں نے ہمیں، منڈیلا خاندان کو اس وعدے کی یاد دلائی ہے جو میرے دادا نیلسن منڈیلا نے اس ملک کے لوگوں کی آزادی کے لیے کیا تھا‘۔
امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون سمیت دنیا بھر کے رہنما اگلے ہفتے نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات جوہانسبرگ کے ساکر سٹی سٹیڈیم میں منعقد کی جائیں گی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 2010 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا۔
امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
نیلسن منڈیلا کے جسدِ خاکی کو پریٹوریہ کی یونین بلڈنگ میں عام دیدار کے لیے بدھ، جمعرات اور جمعے کے لیے رکھا جائے گا۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیلسن مندیلا کا جنازہ پریٹوریہ کی گلیوں سے گزارا جائے گا۔ مقامی افراد کو کہا جا رہا ہے کہ وہ جنازے کے راستے کے ساتھ ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نیلسن مندیلا کے آبائی گاؤں کُونو میں ان کے جنازے میں 9,000 سے زائد لوگ شریک ہوں گے۔