ہاشم آملہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور وہ 118 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کپتان گریم اسمتھ نے الویرو پیٹرسن کے ساتھ اپنی ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔
اسمتھ 15 اور پیٹرسن 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو محمد عرفان نے آوٹ کیا۔
جب جنوبی افریقہ کا اسکور 43 پر پہنچا تو جنید خان نے کیلس کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد چوتھے آوٹ ہونے والے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز تھے جو 19 رنز بنا سکے۔
ہاشم آملہ اور ڈومنی کے درمیان 95 رنز کی شرکت داری اس وقت ختم ہوئی جب ذوالفقار بابر نے ڈومنی کو 57 رنز کے انفرادی اسکور پر آوٹ کر دیا۔
ہاشم آملہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ وہ 118 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر نے تین، محمد عرفان نے دو، جب کہ جنید خان اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے دو کھلاڑی ذوالفقار بابر اور شان مسعود نے اس میچ میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔
متحدہ عرب امارت میں ہونے والے کرکٹ میچوں کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ اس دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز 23 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔