جنوبی افریقہ میں چار پولیس اہلکار گرفتار

حکام کے مطابق ایک پولیس افسر کو قتل کے الزام کا سامنا ہے جب کہ دیگر تین پر نستباً کم سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔
جنوبی افریقہ میں پولیس نے چار ساتھی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، اُن پر الزام ہے کہ وہ جوہانسبرگ میں مظاہروں کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق ایک پولیس افسر کو قتل کے الزام کا سامنا ہے جب کہ دیگر تین پر نستباً کم سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق رواں ہفتے مظاہرے کے دوران ایک اٹھائیس سالہ شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
اس طرح کے مظاہرے ملک کے دیگر نسبتاً پسماندہ علاقوں میں ہوئے تھے۔

مظاہرین کے خلاف پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔