سری لنکا میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ منگل کو ملک کے مغربی ضلع گمپاہا (Gampaha) میں دولڑاکا طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سری لنکا کی فضائیہ کی ساٹھویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے قبل یہ طیارے ایئر شوکی تیاری میں مصروف تھے کہ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
یہ حادثہ دارالحکومت کولمبوکے شمال مشرق میں تقریباً 30کلومیڑکے فاصلے پر پیش آیا۔ ٹکرانے والے دونوں لڑاکا جہاز اسرائیلی ساختہ تھے۔ سرکاری بیان کے مطابق ملک کے صدر مہندا راجہ پاکسے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے۔
فضائیہ کے عہدیداروں کے مطابق اس حادثے سے زمین پر موجود کسی شہری کے شدید زخمی ہونے کے اطلاع نہیں ہے۔