دو گھنٹے بیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں واورینکا نے پہلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کی لیکن تیسرے میں نڈال کا پلڑا بھاری رہا تاہم آخری سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ سال کا پہلا گرینڈ سلیم اپنے نام کیا۔
سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورنیکا نے اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
اتوار کو میلبورن میں کھیلے جانے والے فائنل میں انھوں نے نڈال کو چھ، تین۔ چھ ، دو۔ تین، چھ اور چھ، تین سے شکست دی۔
دو گھنٹے بیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں واورینکا نے پہلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کی لیکن تیسرے میں نڈال کا پلڑا بھاری رہا تاہم آخری سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ سال کا پہلا گرینڈ سلیم اپنے نام کیا۔
28 سالہ واورینکا نے کوارٹرفائنل میں معروف کھلاڑی نواک جوکووچ کو شکست دی تھی۔
رافیل نڈال کمر کی تکلیف کے باعث اس میچ میں بھی پوری طرح فارم میں نظر نہیں آئے لیکن انھوں نے بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔
ایک روز قبل آسٹریلین اوپن میں خواتین مقابلوں میں چین کی لی نا فاتح قرار پائی تھیں۔