چین کی ٹینس اسٹار لی نا نے آسٹریلین اوپن کا خواتین چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ہفتہ کو ملبورن میں کھیلے جانے والے فائنل میں انھوں نے سلواکیہ کی ڈومینیکا سبولکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں لی نا نے سات، چھ اور سات، صفر سے کامیابی حاصل کی۔
لی نا یہ اعزاز جیتنے والی ٹینس کی سب سے زیادہ عمر والی خاتون کھلاڑی ہیں۔ وہ آئندہ ماہ 32 سال کی ہو جائیں گی۔
وہ گزشتہ سال اور 2011ء میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
2011ء میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر کسی بھی گرینڈ سلیم مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی وہ پہلی چینی خاتون کھلاڑی قرار پائی تھیں۔
آسٹریلین اوپن مقابلوں میں مردوں کا فائنل اتوار کو اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانیسلز واورینکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔