تحقیق میں شریک افراد سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے اپنے شریک ِ سفر کے حوالے سے چھٹی حس پر اعتبار کیا یا نہیں؟‘
واشنگٹن —
فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی سے منسلک تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی شادی سے پہلے ہی اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ آیا ان کی شادی کامیاب ہو سکے گی یا نہیں؟
اس دلچسپ تحقیق میں دو باتیں سامنے آئیں۔ پہلی تو یہ کہ لوگ جس طرح بظاہر دوسروں سے پیش آتے ہیں، اس کی بنیاد پر دوسرے انسان کی شخصیت کو جانچنا مشکل ہوتا ہے۔ دوسرا، شادی کے لیے اپنی چھٹی حس پر اعتبار کرنا سیکھنا بہت ضروری ہے۔
ماہر ِ نفسیات جیمس کے میک نلٹی کے مطابق، ’ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی شدہ زندگی کامیاب گزرے۔ شادی کے شروع میں سبھی لوگ اپنے آپ کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کا شریک ِ سفر بہترین ہے۔ مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران چھٹی حس شریک ِ سفر کے بارے میں ایسے چند اشارے دیتی ہے جس سے انسان کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس کی شادی آگے چل کر کامیاب ہو سکے گی یا نہیں؟‘
اس تحقیق کے لیے ماہرین نے شادی شدہ جوڑوں سے پوچھا کہ ان کا تعلق اپنے شریک ِ حیات کے ساتھ کیسا ہے؟ کیا وہ اس تعلق سے مطمئن ہیں یا انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے؟ تحقیق میں شریک افراد سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے اپنے شریک ِ سفر کے حوالے سے چھٹی حس پر اعتبار کیا یا نہیں؟‘
تحقیق میں شامل افراد کی رائے سے ماہرین نے اخذ کیا کہ انسان کو شادی کے معاملے میں اور اپنے شریک ِ سفر کے حوالے سے اپنی چھٹی حس پر اعتماد کرنا چاہیئے کیونکہ بعض اوقات چھٹی حس پر بھروسہ کرکے شادی شدہ زندگی کے بارے میں لائحہ ِ عمل طے کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
دوسری طرف ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ جو لوگ شادی کرنے والے ہیں انہیں چاہیئے کہ اپنے ہونے والے شریک ِ سفر کے حوالے سے چھٹی حس کی جانب سے دئیے جانے والے اشاروں کو غلط نہ سمجھیں اور ان پر کان دھریں۔ کیونکہ بعض اوقات آپ کی چھٹی حس آپ کو کسی ممکنہ غلط تجربے سے بچا سکتی ہے۔