شاہ رخ خان سے لے کر کترینہ کیف تک سب ہی اپنی قسمت کے ستارے کو عروج پر رکھنے کے لئے کسی نہ کسی چیز کا سہارا لیتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائے رکھتے ہیں
کراچی —
کسی بھی چیز کو خوش بختی کی علامت سمجھ کر اپنا لینا ایسا ٹرینڈ ہے جو بالی وڈ کے لئے بھی نیا نہیں۔ شاہ رخ خان سے لے کر کترینہ کیف تک سب ہی اپنی قسمت کے ستارے کو عروج پر رکھنے کے لئے کسی نہ کسی چیز کا سہارا لیتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائے رکھتے ہیں۔ کچھ اسٹارز تو توہم پرست ہونے کا اقرار بھی کرتے ہیں۔ لیکن، چند ایسے بھی ہیں جو انکاری ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ بالی وڈ کے چمکتے ستاروں کی جگمگاہٹ میں کون کون سی چیزوں کا کرداربنیادی ہے:
شاہ رخ خان۔۔۔555 کا جنون
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انڈین پریمئر لیگ میں اپنی ٹیم’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کی شرٹ کے کلر کو بلیک سے پرپل کرنے کی تردید کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا کہ وہ بالکل بھی توہم پرست نہیں۔ لیکن سب ہی شاہ رخ کی گاڑیوں کے نمبر 555کے حوالے سے ان کے جنون سے واقف ہیں۔
عامرخان۔۔ہر کام دسمبر میں ۔۔
عامرخان سمجھتے ہیں کہ سال کا آخری مہینہ دسمبر ان کے لئے بہت ’لکی‘ ہے اور ان کی جو فلم بھی دسمبر میں ریلیز ہوئی میگاہٹ سے کم نہیں رہی۔ یہی نہیں بہت سے لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ عامرخان اور ان کی فلم میکر بیگم کرن راوٴ نے سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے اپنے بیٹے آزاد کی پیدائش کا مہینہ بھی دسمبر رکھوایا تھا۔
ودیا بالن۔۔۔سرخ رنگ اور پاکستانی کاجل کی دیوانگی
ڈرٹی پکچرز کی ریکارڈ توڑ کامیابی نے ودیا بالن کو بھی توہم پرست بنا دیا اور اب سرخ کے علاوہ ان کو اور کوئی رنگ بھاتا ہی نہیں۔ ودیا کا سرخ رنگ کے بارے میں جذباتی ہونا اس حد تک بڑھا کہ انہوں نے فلم ’فراری کی سواری‘ کے لئے آئٹم سونگ میں بھی ہری کے بجائے سرخ ساڑھی پہننے کی ضد کی۔ ودیا کا ایک اور جنون۔۔ ایک خاص پاکستانی برانڈ کا کاجل بھی ہے جو وہ اپنی آنکھوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
کترینہ کیف۔۔ہرفلم سے پہلے درگاہ پر حاضری لازمی
باربی ڈول کترینہ کیف بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں۔ اپنی ہرفلم کی ریلیز سے پہلے کترینہ کا اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پرحاضری دینا لازمی ہے۔ کترینہ کو ایک مرتبہ شارٹ اسکرٹ پہن کر درگاہ پر جانے پرشدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن کترینہ نے فلم کی ریلیز سے پہلے درگاہ پر کامیابی کی دعا کرنے کا روٹین نہیں بدلا۔
رنبیرکپور۔۔۔آٹھ کے ہندسے والی نمبر پلیٹ
بھارتی اخبار’مڈ ڈے‘ کا کہنا ہے کہ نئی نسل بھی توہم پرستی میں پیچھے نہیں۔ رنبیر کپور اپنی والدہ نیتوسنگھ کور اپنے لئے بہت لکی سمجھتے ہیں اوراپنی گاڑٰی کی نمبر پلیٹ نیتو کی تاریخ پیدائش کی مناسبت سے 8رکھا ہے۔ رنبیرنیتو کو اپنی اکثر فلم پروموشنز پربھی اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ لیکن فلم’بے شرم‘ میں نیتو کی موجودگی بھی رنبیرکے لئے کوئی جادو نہ دکھا سکی اور فلم ناکام ہوگئی۔
سلمان خان۔۔۔نیلم بریسلیٹ خوش بختی کی علامت
بالی وڈ کے ہیوی ویٹ سلمان خان کے لئے خوش قسمتی کی علامت داہنے ہاتھ میں پہنے جانے والا نیلم کا بریسلیٹ ہے جو وہ کبھی خود سے جدا نہیں کرتے۔سلمان کو لگتا ہے کہ یہ بریسلیٹ انہیں محفوظ رکھتا ہے۔
ہرفلم عید پر۔۔۔
سلمان اپنی فلمیں ہمیشہ عید پر ریلیز کرتے ہیں کیونکہ’وانٹیڈ’، ’دبنگ‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘۔۔یہ سب فلمیں عید پر ریلیز ہوئیں اور میگاہٹ رہیں۔ اب خبریں یہ گرم ہیں کہ اس دفعہ شاہ رخ خان عید پر اور سلمان دیوالی کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کریں گے۔
سنجے دت
بالی وڈ کے ماچو مین سنجے دت ’نمبرلوجی‘ پراعتقاد رکھتے ہیں اور نمبر9کو اپنے لئے خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سنجے4545 عدد کو اپنی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کا حصہ بناتے ہیں جسے جمع کریں تو 9کا ہندسہ بنتا ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان
کرینہ نمبر3جبکہ سیف علی خان 7کو لکی مانتے ہیں۔ان کی ہرکار کا نمبر بھی لکی نمبر کے حساب سے ہی ہوتا ہے۔