ٹائمز اسکوائر: پی ٹی آئی کے حامیوں کا عمران خان سے اظہارِ یکجہتی
Your browser doesn’t support HTML5
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں نےجمع ہوکر عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرصرف نیو یارک سے ہی نہیں بلکہ گرد و نواح کے علاقوں سے بھی،خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں آنے والے لوگ موجود تھے جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی۔