خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیاہ لباس پہنے ایک حملہ آور مسجد کے ہال میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق سیاہ لباس پہنے ایک حملہ آور مسجد کے ہال میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
اس مسجد میں زیادہ تر صومالی تارکین وطن آتے تھے۔
حکام اس واقعے کو دہشت گردی کے حملے کے طور پر نہیں دیکھ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کو برلن میں پیش آنے والے واقعے سے جوڑنا قبل از وقت ہو گا۔
عینی شاہدین کے مطابق جب فائرنگ کی گئی تو مسجد میں بہت سے لوگ موجود تھے، جو افراد زخمی ہوئے اُن کی شہریت سے متعلق تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں مسلح حملہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جہاں 2013ء میں فائرنگ کے دو مہلک واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔